ملزم انعام نے چاقو کے زور پر لڑکی کو مین بلیوارڈ سے اغوا کی کوشش کی
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ایم پنجاب مریم نواز کے احکامات کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس عورتوں کے تحفظ کے لئے متحرک ہے اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو اغوا ہونے سے بچا لیاایس پی اقبال ٹائون ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزم انعام رسول نے لڑکی کو چاقو کے زور پر مین بلیوارڈ سے اغوا کرنے کی کوشش کی ملزم انعام نقلی نکاح نامہ بنا کر رخسار کو حراساں اور بلیک میل کرتا تھاملزم انعام کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں لڑکی کے ساتھ زور زبردستی کرتے دیکھا جا سکتا ہے ملزم انعام کو چاقو سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عامر شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کا کہنا ہے کہ عورتوں کو اغواء ، تشدد، اور حراساں کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں