ملزم نے نا زیبا زبان استعمال کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی، مقدمہ درج، عامر حوالات بند
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او غازی آباد نے 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے 28 سالہ خاتون پر تشدد اور سر کے بال کاٹ کر گنجا کرنے والا ملزم کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او غازی آباد فیصل ندیم نے15 کی کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گھریلو لڑائی جھگڑے پر خاتون شاہین پر تشدد اور سر کے بال کاٹ کر گنجا کرنے والا ملزم شوہر محمد عامر کوگرفتار کرلیاایس پی کینٹ قاضی علی رضا کے مطابق خاتون کے منع کرنے پر ملزم نے نا زیبا زبان استعمال کی اورسنگین نتائج کی دھمکیاں دی، متاثرہ خاتون کے والد محمد یار کی درخواست پر ملزم کو فوری گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیامعاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائیگا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگاخواتین پر تشدد اور ہراساں کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔