غزہ میں زندہ اسرائیلی قیدیوں کی تعداد 21رہ گئی

3 ایسے اسرائیلی مغوی جنہیں پہلے زندہ سمجھا جا رہا تھا، ممکنہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں:یتن یاہو 

تل ابیب (آئی این پی )اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے تصدیق کی ہے  غزہ میں موجود 3 ایسے اسرائیلی مغوی جنہیں پہلے زندہ سمجھا جا رہا تھا، ممکنہ طور پر ہلاک ہو چکے ہیں، جس کے بعد ان افراد کی تعداد جو یقینا زندہ ہیں، صرف 21 رہ گئی ہے۔ یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں دیے گئے بیان کی توثیق کے طور پر سامنے آیا ہے۔ برطانوی خبررساںادارے کے مطابق   صدر ٹرمپ نے   ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ ایک ہفتہ قبل 24 مغوی زندہ تھے، لیکن اب یہ تعداد 21 رہ گئی ہے