انچارج کنزیو پروٹیکشن کی دکانوں پر چیکنگ، نوٹسز جاری

ساہیوال (خصوصی رپورٹ) ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی ہدایت پر کنزیومر پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ ساہیوال کے انچارج چودھری شاہد شبیر کی جانب سے صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لئے مڈھالی روڈ اور ہائی سٹریٹ پر مختلف شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ مختلف دکانداروں کو پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے، ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے اور رسید جاری نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ جن دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی ہیں ان کی جانب سے دوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔