قصور(خصوصی رپورٹ)مصطفی آباد میں کمرے کا دروازہ لاک ہونے کے باعث محصور ہونے والے بچے کو ریسکیو سٹاف نے باحفاظت نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امام بارگاہ مصطفی آباد، ضلع قصور سے کنٹرول روم کو اطلاع ملی کہ 5سالہ ہادی ولد بلال نامی بچہ کمرے کے اندر محصور ہے اور دروازہ لاک ہو جانے کے باعث کھل نہیں رہا۔ اطلاع موصول ہوتے ہی قریبی اسٹیشن سے ریسکیو گاڑی روانہ کی گئی۔ ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کمرے کا دروازہ کھولا۔ بچہ محفوظ حالت میں والدین کے حوالے کر دیا گیا۔