آئی جی سے پولیس ملازمین، اہلخانہ کی ملاقات

مالی امداد، ٹرانسفر اور ویلفیئر درخواستوں پر فوری ریلیف کی ہدایت
لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے مالی امداد، ٹرانسفر، ویلفیئر، پروموشن اور انتظامی امور سے متعلق متعدد درخواستوں پر کارروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملازمین اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود ترجیحات میں شامل ہے۔