غیر قانونی تھیٹر پر چھاپہ، 15 افراد گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) کاہنہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کاچھا روڈ پر واقع ایک غیر قانونی تھیٹر پر چھاپہ مار کر 15 مرد و خواتین کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان تھیٹر میں مبینہ طور پر فحش حرکات اور ڈانس پارٹی میں مصروف تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس پی ماڈل ٹائون نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک افراد اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن 15 پر دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔