بیوی قتل کرنے والے شوہر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 جون تک توسیع

کراچی (آئی این پی )بیوی کو مبینہ طور پر راڈ سے قتل کرنے کا مقدمے میں  پیشرفت ،عدالت نے ملزم ملزم اصغر کے جسمانی ریمانڈ میں 10 جون تک توسیع کردی ہے۔تفصیل کے مطابق پولیس نے ملزم اصغر کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ اصل حقائق سامنے لائیں گے جس کیلئے  ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کو قتل کرکے خود تھانے آکر اطلاع دی۔ ملزم کیخلاف تھانہ پاکستان بازار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا