صنعت‘تجارت‘زراعت کے شعبوں کو ریلیف دیا جائے:پری بجٹ سیمینار

نوجوانوں کو آئی ٹی، صنعت اور کاروباری مواقع فراہم کرکے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے: فہیم الرحمان سہگل 
حکومت مسلسل تیسرے سال بھی مہنگائی اور بحرانوں پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے:چودھری  حمید الحسن گجر
لاہور (سپیشل رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ کے زیراہتمام پری بجٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صنعت کاروں، تاجر رہنماوں اور زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے صنعت، تجارت اور زراعت کے شعبوں کو فوری ریلیف اور کاروبار دوست پالیسیوں کی ضرورت ہے۔ مینو فیکچرنگ ، زرعی ترقی، نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع ہی معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کی بنیاد ہیں۔ان خیالات کا اظہار صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل ،  مرکزی مسلم لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک، لاہور کے جنرل سیکرٹری چوہدری حمید الحسن گجر، پیاف ممبر مدثر مسعود، چیئرپرسن پنجاب ملی ادب و ممبر ایل سی سی آئی ریاض احمد احسان، ایگرووٹ فورم کے صدر ڈاکٹر رضوان، تاجر رہنماء￿ وں رانا شعبان، ایس ایم اختر، احسان الرحمان، عمر سلیم، رضوان بٹ، عمر بٹ و دیگر مقررین نے کیا۔ صدر لاہور چیمبر آف کامرس فہیم الرحمان سہگل نے کہا  پاکستان بے پناہ وساء￿ ل اور صلاحیتوں کا حامل ملک ہے جسے صرف درست سمت اور موثر قیادت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہ مضبوط معیشت ہی مضبوط دفاع کی ضمانت ہے اور قومی ترقی کے لیے تمام طبقات کو مشترکہ آواز بلند کرنا ہوگی۔ پاکستان کی 65 فیصد نوجوان آبادی کو آئی ٹی، صنعت اور کاروباری مواقع فراہم کرکے معاشی استحکام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ خالد نیک، چوہدری حمید الحسن گجر، مدثر مسعود،  ریاض احمد احسان، ڈاکٹر رضوان، رانا شعبان، ایس ایم اختر، احسان الرحمان، عمر سلیم، رضوان بٹ، عمر بٹ و دیگر مقررین نے کہا  مینو فیکچرنگ کے فروغ اور کاروبار دوست پالیسیوں سے برآمدات، روزگار اور صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ممکن ہے۔اس موقع پر پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے رہنما چودھری  حمید الحسن گجر نے ‘‘پری بجٹ قومی معاشی اعلامیہ 2026’’ پیش کیا جس میں عوامی ریلیف، معاشی استحکام اور قومی خودمختاری کے لیے 12 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا  حکومت مسلسل تیسرے سال بھی مہنگائی، بے روزگاری، صنعتی زوال اور زرعی بحران پر قابو پانے میں ناکام رہی ہے۔ مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکسز، آئی ایم ایف کی سخت شرائط اور معاشی بدانتظامی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے اپنے 12 نکاتی قومی معاشی ایجنڈے میں مطالبات پیش کوے