بہت ہی گھٹیا کھیل تھا،انگلینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کے صرف 76 رنز؛ سابق کرکٹرز اور عوام برہم

 ممبئی (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو ایک عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا، جہاں پوری ٹیم صرف75 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی۔ بھارت کی اس شرمناک ہار پر سابق کرکرٹرز اور عوام سیخ پا ہوگئے ۔ انگلینڈ نے یہ میچ 125 رنز کے بڑے فرق سے جیتا ہے، جو رنز کے لحاظ سے بھارت کی تاریخ کی سب سے بڑی ہار ہے۔ اس شرمناک کارکردگی کے بعد بھارتی مداحوں کا غصہ آسمان پر پہنچ گیا   بھارتی ٹیم کے کپتان شریاس ائیر نے انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی گھٹیا اور شرمناک کارکردگی تھی، میرے پاس اس سے بہتر کوئی لفظ نہیں ہے۔انہوں نے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اتنے بڑے فرق سے ہارنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ پچ 200 رنز والی نہیں تھی، ہم نے پاور پلے میں ہی پانچ وکٹیں گنوا دیں جس کی وجہ سے ہم میچ سے باہر ہو گئے۔ ہمارے کھیلنے کا انداز بہت ہی خراب تھا۔دوسری طرف، بھارت کے سابق کپتان اور بالر انیل کمبلے نے ٹیم پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے مکمل ہتھیار ڈالنا قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھارتی ٹیم کی طرف سے ایک بزدلانہ خود سپردگی تھی۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، انیل کمبلے نے  ایک انٹرویو میں کہا کہ آپ ایک ورلڈ چیمپئن ٹیم سے اس طرح گھٹنے ٹیکنے کی امید نہیں کرتے۔ بھارتی بلے بازوں کو تھوڑا صبر دکھانا چاہیے تھا لیکن ہر کوئی بس ہر گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔کمبلے نے ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرنے اور شیوام دوبے جیسے اچھے بلے باز سے پہلے ہرشیت رانا کو بیٹنگ کے لیے بھیجنے کے فیصلے کو بھی غلط قرار دیا۔سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹ شائقین بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے اور ایک صارف نے لکھا کہ اگر بلے باز ہر گیند پر چھکا مارنے کی کوشش کریں گے تو ایسا ہی انجام ہوگا۔ ان کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آئی پی ایل کی پچوں پر نہیں کھیل رہے۔ایک اور ناراض مداح نے لکھا کہ اگر یہی ٹیم رہی تو یہ پاکستان کی خواتین کی ٹیم سے بھی ہار جائیں گے، ان بیکار کوچز کو ہٹا اور سینئر کھلاڑیوں کو واپس لا۔کچھ لوگوں نے ورلڈ کپ جتوانے والے کپتان سوریا کمار یادو اور سنجو سیمسن کو ٹیم سے باہر کرنے پر سلیکٹرز پر تنقید کی اور کہا کہ جب آپ ایسے کھلاڑیوں کو نکالیں گے تو یہی حشر ہوگا۔اس ہار کے بعد پانچ میچوں کی اس سیریز میں انگلینڈ کو دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور بھارت کے لیے اب یہ سیریز جیتنا ناممکن ہو چکا ہے۔