لاہور(خصوصی رپورٹ)محکمہ ہائر ایجوکیشن نے 18ویں گریڈ میں ترقی پانے والے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو من پسند جگہوں پر تعیناتیوں کا موقع فراہم کر دیا،ایچ ای ڈی نے ان سروس پروموشن کیلئے ای ٹرانسفر را ئونڈ شروع کر دیا،خواہشمند امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی گئیں،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کچھ عرصہ قبل سینکڑوں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں ترقی دی تھی،ترقی پانے والے افسران سے تعیناتی کیلئے 3 ترجیحات طلب کی گئی ہیں،تعیناتیوں کا تمام تر عمل آن لائن ہی ہوگا،نئی تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن 18 جولائی کو جاری کئے جائیں گے۔