سکولوں میں ترقیاتی پروگرام کی نگرانی کیلئے سب انجینئر بھرتی کافیصلہ

لاہور(خصوصی رپورٹ)سکولوں کاچالیس ارب روپے کا ڈویلپمنٹ پروگرام کی نگرانی کرنے کے لئے سب انجینئر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہر ضلع کی ایک ایک تحصیل میں ایک سب انجینئر بھرتی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سکولوں کا ڈویلپمنٹ پلان سپروائز کرنے کے لئے سب انجینئر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔لاہور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں سب انجینئرز رکھے جائیں گے۔لاہور میں 5 سب انجینئرز رکھے جائیں گے۔سب انجینئرز ترقیاتی کاموں کو سپروائز کریں گے،تمام سب انجینئرز کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جائیں گے۔ترقیاتی کام ختم ہونے کے بعد کنٹریکٹ ختم کردیئے جائیں گے ،محکمہ سکول ایجوکیشن آنے والے دنوں میں اشتہار دے گا۔