لاہور(کرائم رپورٹر)ماڈل ٹاؤن ڈویڑن پولیس نے 48 گھنٹوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13 ملزمان کوگرفتارکرلیا پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن،کاہنہ اور نصیر آباد پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 13 ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان کو دوران سنیپ چیکینگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گرفتار ملزمان میں 12 اشتہاری جبکہ 1 ریکارڈ یافتہ ملزم شامل ہیں اشتہاریوں کیخلاف اقدام قتل، ہوائی فائرنگ، بوگس چیک سمیت دیگر مقدمات درج ہیں اشتہاری ملزمان لاہور ، قصور، اوکاڑہ پولیس کو مطلوب تھے ریکارڈ یافتہ ملزم اکرم ٹاؤن شپ پولیس کو مطلوب تھاملزمان مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیے گئے ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی سدباب کیلئے بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں