اوکاڑہ،دیپالپور(خصوصی رپورٹ )پٹرولنگ پولیس ان ایکشن دوران سفرجان لیوا ٹریفک حادثات کا سبب بننے والی آتش گیر،غیر قانونی گیس سلنڈرز سے لیس پبلک ٹرانسپورٹ وہیکلز کیخلاف بلا تفریق میگا آپریشن جاری،10 ملزم گرفتار، متعدد مقدمات کا اندراج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ریجنل آفیسر ایس پی فتح احمد کی زیرِ کمانڈ پبلک ٹرانسپورٹ میں غیر قانونی،ممنوعہ گیس سلنڈرز کی انسٹالیشن کے دوران قیمتی انسانی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے ملزموں کے خلاف سرگرم،دوران گشت پٹرولنگ پولیس چوکیاں بھومن شاہ،قلعہ سوندھا سنگھ،سکھ پورسے گشت افسروں نے1 ملزموں فیاض احمد،محمد اسلم،اقبال،رشید احمد،عرفان مسیح،تنویر اقبال اورمحمد احمد کیخلاف تھانہ جات سٹی،صدر دیپالپور،حویلی لکھا،حجرہ شاہ مقیم میں مقدمات درج کرواکر ملزموں کو پابند سلاسل، جبکہ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروادیا، پولیس چوکیوں چکنمبر48ٹوایل اور میراں شاہ سے پٹرولنگ آفیسرز نے 3ملزموں نیمحمد اقبال،شہزاد احمداورمحمد آفتاب کیخلاف استغاثہ دیکر تھانہ جات صدر اوکاڑہ اور صدر گوگیرہ میں مقدمات درج کروادیئے۔