ویب ڈیسک: بھارتی ریاست گجرات میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پل گرنے کے وقت اس پر کئی گاڑیاں موجود تھیں، جو توازن کھو کر دریا میں جاگریں۔ واقعہ کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ دریا میں گرنے والی گاڑیوں سے متاثرہ افراد کو نکالنے کا عمل جاری ہے، جب کہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں خستہ حال پلوں کی حالت اور ناقص تعمیراتی معیار کے باعث ایسے حادثات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، جن پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔