بلدیاتی انتخابات کیس: عدالت نے 14 جولائی تک مہلت دیدی

لاہور (زیڈ این این) لاہور ہائیکورٹ میں جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کے دوران پنجاب حکومت اور الیکشن کمیشن نے اپنے جوابات عدالت میں جمع کرا دیے، تاہم سیکرٹری بلدیات کا جواب جمع نہ ہونے پر عدالت نے 14 جولائی تک مہلت دے دی۔جسٹس فاروق حیدر نے امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری کی درخواست پر سماعت کی، جس میں پنجاب حکومت، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل میر ہارون الرشید، پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ادریس رفیق بھٹی اور درخواست گزار کی جانب سے چودھری ذوالفقار علی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔