فلسطینی مزاحمت کاروں نے بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے
غزہ (آئی این پی )شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے اسرائیلی فوج پر حملہ کیا گیا جس میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے شمالی علاقے بیت حنون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی ایک بڑی کارروائی میں 5اسرائیلی فوجی ہلاک اور کم از کم 14زخمی ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بکتر بند گاڑی کو دھماکے سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی فوجی سوار تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق حملے میں نشانہ بننے والے اسرائیلی فوجی "Yahalom"یونٹ سے تعلق رکھتے تھے، جو غزہ میں فلسطینی گھروں کو بارودی سرنگوں سے اڑانے اور انہیں تباہ کرنے میں مہارت رکھتی ہے۔حملے کے بعد اسرائیلی ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور زخمیوں کو منتقل کرنے کے ساتھ ساتھ شدید فائرنگ کی۔