اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا۔ ایک نجی ٹی وی کو دئیے گئے نٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے بغیر یہ نظام چل نہیں سکتا، اسے باہر کیسے پھینکیں گے۔شہباز شریف سے متعلق سوال پر ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلی اب وزیراعظم بن گئے، مزید کیا بنیں گے۔پنجاب میں اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس پر انھوں نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا ارکان کوڈی سیٹ کرانا جمہوری اقدام نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ریفرنس واپس لیں، یہ عوام کی توہین ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے اسپیکر نے ریفرنس نہ بھجوایا ہو صرف تصویر کھنچوائی ہو، لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں، جمہوری روایات میں اس حدتک نہیں جایا جاتا