امریکی شہر واشنگٹن سے موصول ہوئی، جس کے مطابق چینی سفارتخانے نے امریکی تناظر میں ایک طنزیہ ویڈیو جاری کی ہے جس کا عنوان رکھا گیا ہے: ’’چین کا ایک اور جھٹکا‘‘۔
ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس میں چینی معاشی ترقی اور تکنیکی کامیابیوں کو امریکا کے لیے خطرہ قرار دینے والے مغربی بیانیے کا مزاحیہ انداز میں جائزہ پیش کیا گیا ہے۔ویڈیو میں الیکٹرک گاڑیاں، سولر پینلز، بیٹریاں، اور مینوفیکچرنگ میں چین کی برتری کو اجاگر کیا گیا اور بتایا گیا کہ مغرب چین کی ترقی سے خوفزدہ ہے، لیکن حقیقت میں امریکا ابھی بھی سستی چینی مصنوعات پر انحصار کرتا ہے۔یہ ویڈیو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی توازن پر تنقیدی طنز پیش کرنے کا ایک نیا انداز قرار دیا جا رہا ہے، اور عالمی سطح پر چین کی جدت اور صنعت میں بڑھتی ہوئی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔