گرفتاری پر راشد یوسف کی حالت غیر ہوگئی ،ہسپتال لے جایاگیا،جانبرنہ ہوسکا، کریک ڈائون ، بیسیوں کارکن گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے ، ہنجروال میں چھاپے کے دوران ایک پی ٹی آئی کارکن جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈائون کے دوران پولیس نے ہنجروال کے علاقہ میں راشد یوسف کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ،گرفتاری کے دوران راشد یوسف کی حالت غیر ہوگئی جس کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پولیس نے شاہدرہ، شمالی چھائونی، بادامی باغ سمیت دیگر علاقوں سے بیسیوں کارکن گرفتار کرلئے،تحریک انصاف کے رہنما انجینئر یاسر گیلانی کے گھر بھی چھاپہ مارا گیا۔