وینزویلا کو ایک نہایت منافع بخش طریقے سے دوبارہ تعمیر کریں گے، مالی مدد فراہم کی جائے گی
وینزویلا کا دورہ کرنا چاہوں گا ‘ لگتا ہے کسی وقت یہ محفوظ ہو جائے گا :امریکی صدر کا انٹرویو
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے وینزویلا پر امریکا کا کنٹرول کتنے عرصے تک جاری رہے گا، اس کا فیصلہ وقت ہی کرے گا۔امریکی اخبار میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا وینزویلا پر امریکی کنٹرول برسوں جاری رہ سکتا ہے۔ جب سوال پوچھا گیا کہ کیا یہ کنٹرول 3 ماہ، 6 ماہ، 1 سال یا اس سے زیادہ عرصے تک جاری رہ سکتا ہے؟ تو صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ یہ اس سے کہیں زیادہ طویل ہوگی۔وینزویلا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم اسے ایک نہایت منافع بخش طریقے سے دوبارہ تعمیر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا وینزویلا کا تیل استعمال کرے گا اور وہاں سے تیل حاصل بھی کرے گا