ہمارے ملک کیلئے حالات بہترین جا رہے ہیں:جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو
واشنگٹن‘تہران(آن لائن‘آئی این پی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے ایران کے حوالے سے صورتحال بہتر جا رہی ہے، اور امریکی فوجی دستوں کا آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول ہے۔جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا آبنائے ہرمز پر کسی اور کا نہیں بلکہ صرف ہمارا کنٹرول ہے، ہماری بحریہ شاندار ہے اور ہمارے ملک کیلئے حالات بہترین جا رہے ہیں