پاکستان سٹاک ایکسچینج میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(آئی این پی )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں  جمعرات کو بھی تاریخ ساز تیزی کا رجحان  رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا ۔بازار حصص میں  جمعرات کے روز  کاروبار کا آغاز 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 86 ہزار 973 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں مارکیٹ میں 605 پوائنٹس کی تیزی نے انڈیکس کو ایک لاکھ 87 ہزار 124 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچایا