تمام سٹیک ہولڈرز کا پی آئی اے کو بہترین ایئرلائن بنانے پر اتفاق

 لاہور(آئی این پی) عارف حبیب کنسور شیم کے اجلاس میں تمام اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز  کو بہترین ایئرلائن بنانے پر اتفاق کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی ری اسٹرکچرنگ اور اسے ایک بار پھر منافع بخش ادارہ بنانے کے لیے لاہور میں عارف حبیب کنسورشیم کا ایک اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایئرلائن کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں ملک کے نامور گروپس کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں عارف حبیب گروپ ، فوجی فائونڈیشن ، لیک سٹی ہولڈنگز ، سٹی اسکول گروپ اور فاطمہ گروپ شامل تھے۔