قومی ائیرلائن کی لاہور سے لندن کے لئے پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی
کراچی(آئی این پی) قومی ائیرلائن نے لاہور سے لندن کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ترجمان کے مطابق پہلی پرواز پی کے 757 ، 30 مارچ کو لاہور سے لندن روانہ ہوگی، لاہور سے لندن کے لیے پروازیں ہیتھرو ائیر پورٹ کے ٹرمینل 4 پر لینڈ کریں گی۔ترجمان نے بتایا کہ 6 سال کے وقفے کے بعد پروازوں کا آغاز کیا جارہا ہے، لندن قومی ائیرلائن کے نیٹ ورک کے ابتدائی بین الاقوامی روٹس میں شامل ہے، پروازوں کی شروعات سے برطانیہ کیلئے قومی ائیرلائن کی پروازوں کی ہفتہ وار تعداد 7 ہوجائیگی۔ترجمان کے مطابق پابندی سے قبل قومی ائیرلائن پاکستان سے لندن کے لیے ہفتہ وار 10 پروازیں چلا رہی تھی، لندن کے لیے پروازوں میں بتدریج اضافہ کیا جائیگا