ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کر لیے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شمالی چھائونی چوکی گلدشت ٹائون کے علاقے میں پراپرٹی کے تنازع پر فائرنگ 4ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ شمالی چھائونی چوکی گلدشت ٹائون الطاف کالونی کے رہائشی دو بھائیوں سمیر اور ہاشم کے درمیان پراپرٹی کے تنازع پر دونوں گروپوں نے آپس میں ہوائی فائرنگ کردی۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان عمیر، سمیر، ہاشم علی اور علی شیر کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ۔انچارج گلدشت ٹائون محمد رضوان کے مطابق ملزمان دو سگے بھائی ہیں اور ان کے درمیان پراپرٹی کے حوالے سے تنازع چل رہا تھا ،گذشتہ روز دونوں پارٹیوں نے آپس میں فائرنگ کی۔ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔