گھر میں آگ:احسن جھلس گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ریوارز گارڈن ویو سکیم میں گھر میں آگ لگ گئی، 32سالہ شخص جھلس کر زخمی ہوگیا۔ بتایا گیا ہے کہ ریوارز گارڈن ویو سکیم گھر میں آگ لگ گئی جس کے باعث 32سالہ احسن جھلس کر زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور زخمی احسن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال میں منتقل کردیا۔