سرینگر(آئی این پی )مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو بھارتی فوج نے پاکستان جانے پر گرفتار کرلیا۔ 35سالہ شاہین اختر نامی خاتون کو شاہ پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج نے پاکستانی سرحد پار کرنے سے قبل گرفتار کیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد اکرم نامی شخص کی اہلیہ 35 سالہ شاہین اختر کو شاہ پور سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فوج نے پاکستان جانے کی کوشش میں حراست میں لیا۔رپورٹ کے مطابق شاہین اختر سے تفتیش اور ضروری تصدیق کرنے کے بعد انہیں رہا کر کے اہلخانہ کے حوالے کر دیا۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ شاہ پور کے محلہ جتنہ کی رہائشی شاہین اختر کا اپنے سسرال والوں سے جھگڑا ہوا تھا۔