جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بحال

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں میٹرو بس سروس بحال کر دی گئی ہے۔

 انتظامیہ کے مطابق میٹرو بس سروس صدر راولپنڈی سے پاک سیکریٹریٹ تک معمول کے مطابق چل رہی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں گرین بس سروس بھی بحال کر دی گئی ہے، جس سے شہریوں کو سفری سہولت دوبارہ میسر آ گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انتظامیہ کی جانب سے میٹرو بس سروس دو روز کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیشِ نظر سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔