ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر حیدرآباد لیاقت جسکانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ان کی لاش سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پی لیاقت جسکانی اپنی ذاتی گاڑی میں اکیلے سفر کر رہے تھے کہ لطیف آباد نمبر 12 پکوڑا اسٹاپ کے قریب ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ترجمان پولیس کے مطابق حادثہ کس طرح پیش آیا، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔