پی ٹی آئی کو اپنی بات جمہوری انداز میں سامنے لانے کا بارہا موقع دیا گیا :رانا تنویر حسین

 موجودہ حکومت سیاسی تنازعات و اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کررہی ہے
 لاہور(یواین پی)وفاقی وزیر رانا غذائی تحفظ و ریسرچ تنویر حسین نے کہا ہے  موجودہ حکومت سیاسی تنازعات و اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عوامی مسائل کے حل اور ملکی تعمیر و ترقی کی خاطر بھرپور کردار ادا کررہی ہے ،پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ذریعے اپنی بات جمہوری انداز میں سامنے لانے کا بارہا موقع دیا گیا مگر یہ بات چیت کے ذریعے تنازعات حل کرنے میں سنجیدہ نہیں بلکہ ان کی ساری کوششوں کا واحد مقصد اپنے کرپٹ لیڈر کو سزا سے بچانا ہے ،انہیں ملک و قوم کے مفادات میں کوئی دلچسپی نہیں، عوام نے جن امیدوں اور توقعات کے ساتھ آئندہ پانچ سال کیلئے (ن)لیگ کو برسر اقتدار رہنے کا مینڈیٹ دیا ہے ان پر پورا اتریں گے اور عوامی امنگوں کی ترجمانی میں کوئی کسر اٹھا نہیںرکھی جائے گی ۔وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے