شاہدرہ میں چھت سے گر کر10سالہ عمار‘بلال گنج میں چھت سے گرکر16سالہ عبداللہ جاں بحق ہو گئے
باغبانپورہ کے علاقے اقبال کالونی میں 32 سالہ سلیمان پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا
لاہور(کرائم رپورٹر)بسنت کے تیسرے روز پتنگ لوٹتے ہوئے دو بچے چھت سے گر کر اور ایک شخص کٹی پتنگ لوٹتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ دو بچے گلے پر ڈور پھرنے کے باعث شدید زخمی ہو گئے ریسکیو زرائع کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں ڈور پھرنے سے بچہ زخمی ہو گیا بچے کی شناخت زین کے نام سے ہوئی ہے ‘ذرائع کا کہنا ہے بچہ سائیکل چلا رہا تھا اس کے گلے پر ڈور پھر گئی بچے کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے گلے پر 15 ٹانکے لگے دوسرے واقعہ میںشفیق آبا دکے علاقے میں میرب نامی4سالہ بچی بہن بھائیوں کے ساتھ چھت پر کھیلتے ہوئے ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئی تیسرے واقعہ میں شاہدرہ کے علاقے میں چھت سے گر کر بچہ جاں بحق ہو گی جس کی شناخت 10 سالہ عمار کے نام سے ہوئی،بتایا گیا ہے عمار بارہ دری روڈ پر پتنگ لوٹتے گھر کی چھت سے گر کر جاں بحق ہوا، ایک اور واقعہ میں لوئر مال کے علاقے بلال گنج میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جان بحق ہوگیا پولیس کے مطابق نوجوان بسنت کی دوسری رات پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گرا تھا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا، متوفی کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آئے ہوا تھا ،باغبانپورہ کے علاقے اقبال کالونی 32 سالہ شخص پتنگ لوٹتے ہوئے دھاتی تار کے کرنٹ لگنے سے موقع پر دم توڑ گیامتوفی کی شناخت 32 سالہ سلیمان ولد سلیم کے نام سے ہوئی اس کے علاوہ مغلپورہ کے علاقے میں پتنگ بازی دیکھتے ہوئے 35سالہ ابوبکر چھت سے گر کر زخمی ہو گیا، ملت پارک کے علاقے پکی ٹھٹھی میں واجد صدیق چھت پرپتنگ بازی کر رہا تھا تیسری منزل سے گر گیا جس کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی