میری پسند سے شادی کیوں کی ؟عدنا ن نے شعیب کی شہ رگ کاٹ دی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
کروڑ لعل عیسن (خصوصی رپورٹ)کروڑ کی نواحی بستی گوندل میں افسوناک واقعہ۔دلہا شادی کے تیسرے روز بے دردی سے قتل۔مقتول شعیب کی تین روز قبل شادی ہوئی۔قاتل نے اہلیہ اور بہن کے سامنے تیز دھار آلے سے نوجوان کو قتل کر ڈالا۔مقدمہ درج۔ملزم کو کروڑ پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کروڑ کے نواحی علاقہ بستی گوندل میں شعیب نامی نوجوان اپنے قریبی رشتہ دار کے ہاں بہن اور بیوی کیساتھ افطار پارٹی پر گیا۔واپسی پر کھیت میں چھپا قاتل عدنان سڑک پر آیا اور کہا کہ میری پسند کیساتھ شادی کیوں کی ،ملزم نے تیز دھار آلے کی مدد سے شعیب کو شہ رگ کاٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا ۔اطلاع پر کروڑ پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کر لئے۔لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ، دوسری جانب پولیس نے واقعہ کے چار گھنٹے بعد ملزم عدنان کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔