ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث21ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن و پی آریو کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث21ملزمان کوگرفتار کیا گیاملزمان کیقبضہ سے2موٹر سائیکلیں اور 5 موبائل فون برآمد کیے گئے۔ڈولفن سکواڈنے 9خطرناک ڈکیت گینگزکوبھی گرفتارکیا28اشتہاری،228عادی مجرمان اور25عدالتی مفروران گرفتار کیے گیے۔ ملزمان کیقبضہ سے 3 پستول،2 رائفلیں، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد ہوئے۔ منشیات فروشوں سے6بوتلیں شراب، چرس، آئس اور 420 گرام ہیروئن برآمد کی گئی74مشکوک گاڑیاں وموٹر سائیکلیں بھی تھانوں میں بند کی گئیں۔337افرادکیخلاف قانونی کارروائی کی گئی، 48ون ویلنگ، 4 پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا اور کمیونٹی پالیسنگ کیتحت مختلفہیڈزمیں87سیزائدافرادکوریسکیوکیاگیا۔