لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی اقبال ٹا ئون ڈاکٹر عمر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری لگائی۔شہریوں کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے احکامات جاری کیے۔اس موقع پرانکا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں۔پولیس اہلکاروں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر سنے جا رہے ہیں۔