امریکہ میں بچوں کو ہیپاپائٹس بی ویکسین لگانے کی 30 سالہ پالیسی ختم

واشنگٹن (آئی این پی )امریکا میں بچوں کو ہیپاپائٹس بی ویکسین لگانے کی 30 سالہ پالیسی ختم کردی گئی ۔ یہ  اقدام  امریکی ویکسین ایڈوائزرز کی جانب سے لیاگیاہے۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق طبی ماہرین نے  اس اقدام پر تشویش کا اظہار کیاہے۔  امریکی وزیرِ صحت رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر کے مطابق یہ ایک بڑا فیصلہ ہے۔اس فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔ امریکی صحت عامہ کے دہائیوں پر محیط فائدے ختم ہو سکتے ہیں۔نئی سفارشات کے مطابق پیدائش کے فورا بعد ویکسین صرف ان بچوں کو لگائی جائے گی جن کی ماں کا ہیپاٹائٹس بی ٹیسٹ مثبت ہو یا جن کی میٹرنل اسٹیٹس معلوم نہ ہو۔ 1991 سے چلنے والی یونیورسل ویکسینیشن پالیسی اب ختم کر دی گئی ہے