2025 میں پاکستان میں گوگل سرچ کے جحانات میں کرکٹ سرفہرست رہا

اسلا م آباد(آئی این پی )انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے سال2025 کے وران پاکستان میں گوگل سرچ کیرجحانات کی تفصیل جاری کی ہے  ۔گوگل کی ایئران سرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گوگل سرچ میں کرکٹ بدستور سرفہرست ہے،صارفین کی کرکٹ ٹورنامنٹس سے متعلق دلچسپی نمایاں،پاکستانی کرکٹرزعوام کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔پاکستانی شائقین نیگوگل پرزیادہ ترابھرتے کھلاڑی ابھیشیک شرما،حسن نواز،عرفان خان نیازی کوتلاش اور فالو کیا،صاحبزادہ فرحان،محمد عباس ،صائم ایوب سمیت دیگرابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو بھی تلاش کیا گیا، اے آئی ٹولزکی تلاش نے پاکستانی عوام کی مصنوعی ذہانت میں بڑھتی دلچسپی کو نمایاں کیا۔