بارش برسانیوالا سسٹم پاکستان داخل

لاہور ،مری(خصوصی رپورٹ)محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا طاقتور سلسلہ پاکستان میں داخل ہو چکا ہے جس سے آج لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور شمالی اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چلنے اورپہاڑی علاقوں میں مزید برفباری ہو سکتی ہے۔ بارش اور ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی۔ بارش کایہ سلسلہ زرعی علاقوں میں فصلوں کیلئے بھی فائدہ مند ثابت ہو گا۔ مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے اورآئندہ 24 گھنٹے تک مزید بارش و برفباری کے امکانات ہیں۔