فوجی آپریشنز روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت ہے، مشترکہ اعلامیہ جاری
دوحہ (آئی این پی )قطر،سعودی عرب،اردن،مصر،عراق،ایران، ترکیے اور روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔قطر میں ہونے والے دوحہ فورم کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں شام میں فوجی آپریشنز روکنے اور شہریوں کی حفاظت کے لیے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی وزیرخارجہ نے کہا کہ باغی گروپ کے عسکری آپریشن کی منصوبہ بندی طویل عرصے پہلے کی گئی تھی۔دوحہ فورم کے مشترکہ اعلامیے میں قطر،سعودی عرب،اردن،مصر،عراق،ایران، ترکیے اور روس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شام کی موجودہ صورتحال علاقائی اوربین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک ہے۔