کسانوں کا بھاری مالی نقصان، ڈاکوئوں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی
راجن پور (آئی این پی ) راجن پور میں بھتہ نہ دینے پر ڈاکوئوں نے 12 ایکڑ رقبے پر پھیلی گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ راجن پور کے علاقے کچہ بنگلہ اچھا میں پیش آیا، جہاں ڈاکوئوں نے مقامی کسانوں کا بھاری مالی نقصان کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ ڈاکوئوں نے بھتہ نہ دینے پر 12 ایکڑ گنے کی فصل کو آگ لگا دی۔اس حوالے سے مقامی کسانوں کا کہنا ہے کہ فصل کو آگ لگانے کے بعد مقامی لوگوں اورپولیس نے ملکر آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم کچھ ایکڑ گنا پھر بھی جل گیا۔پولیس کے مطابق کچھ روز قبل ڈاکوئوں نے بھتہ نہ دینے پر کسانوں کو دھمکی کی ویڈیو وائرل کی تھی۔