آج اجلاس میں آزربائیجان کی پیش کش کی منظوری دی جائے گی ،ذرائع پٹرولیم ڈویژن
اسلام آباد(بیورو رپورٹ) پاکستان نے آئندہ ماہ آذربائیجان سے ایل این جی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس سے قبل قطر سے ایل این جی کی خریداری موخر کردی گئی تھی ۔ پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا آج پیر کو ملک میں گیس کی طلب اور رسد کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے بورڈ اجلاس دوبارہ ہو گا، جس میں آزربائیجان کی پیش کش کی منظوری دی جائے گی۔دوسری جانب اس اقدام نے سرکاری حلقوں میں بہت سے لوگوں کو حیرت میں ڈال دیا ہے کیوں کہ ایک جانب حکومت مقامی پروڈیوسرز سے سپلائی کم کرنے کو کہہ رہی ہے اور سسٹم میں گیس کی بھرمار کی وجہ سے قطر کی طرف سے سستی ایل این جی کی ترسیل کو بھی 2026 تک موخر کر دیا ہے۔