تلخ کلامی پر 55 سالہ دکاندار قتل

 ملزم علی نے فضل حسین پر فائرنگ کی،10گولیاں سر اور سینے میں لگیں ، پولیس نے گرفتاری کے لیے ٹیم بنا دی 
لاہور (کرائم رپورٹر)اکبری گیٹ کے علاقے میں 55 سالہ دکاندار فضل حسین عرف سوہنی کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ دکان پر بیٹھا تھا کہ ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ علی نامی ملزم نے 10 سے زائد گولیاں ماریں جو سر اور سینے میں لگیں۔ پولیس کے مطابق فضل حسین زخموں کی تاب نہ لا سکا اور موقع پر دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ملزم نے دکاندار سے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کی۔ اکبری گیٹ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ہیں۔ ایس پی سٹی کی ہدایت پر ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور ریڈ کیے جا رہے ہیں۔ جلد ملزم قانون کی گرفت میں آئے گا، مزید کارروائی جاری ہے۔