حکومت کی درخواست پر جے یو آئی کے مظاہرے ملتوی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) کل سے اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے پیشِ نظر، جذب خیرسگالی کے تحت بروز جمعہ ہونے والے مظاہرے مؤخر کر دیے گئے ہیں۔اعلامیہ جییوآئی کے مطابق وزیراعظم کا پیغام حکومتی وفد نے مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا۔وزیراعظم پاکستان نے مولانا فضل الرحمان سے درخواست کی کل سے اسلام آباد مین ایران آمریکہ سمیت دنیا بھر سے مہمان آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے پیغام دیا کہ جنگ بندی کے لئے مذاکرات کو حتمی شکل دینے کی کوشش مزید آگے بڑھائی جائے گی۔جییوآئی جمعہ کے روز اعلان کردہ مظاھرے ملتوی کرے تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیاجائے۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم کو پیغام بھجوایا کہ فوری طور پر پیٹرول کی قیمت کو کم کیاجائے ، حکومتی وفد نے یقین کروایا کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی