عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں تیزی سے بڑھ گئیں، امریکی تیل 97 ڈالر فی بیرل اور برطانوی تیل 96.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔
قیمتوں میں اضافہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جغرافیائی سیاسی حالات کی وجہ سے ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا، کہا کہ امریکی افواج خطے میں موجود رہیں گی اور کسی بھی معاہدے پر مکمل عمل درآمد تک پوزیشن برقرار رہے گی۔صدر ٹرمپ نے ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے اور اہم بحری گزرگاہ سٹریٹ آف ہرمز کو محفوظ رکھنے پر زور دیا۔