پنجاب میں مفت بس سروس، پلان تیار

پنجاب حکومت پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے بسیں کرائے پر چلائے گی، ادائیگی فی کلو میٹرپرہوگی جو کارکردگی سے مشروط نظام کے تحت ملے گی
 ڈرائیور، فیول، مینٹیننس اور دیگر اخراجات آپریٹر خود برداشت کرے گا، حکومت ہفتہ وار مکمل رقم بس آپریٹرز کو دے گی ، کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب بھر میں مفت شہری بس سروس کا ابتدائی پلان تیار  کرلیا گیا ہے، پنجاب حکومت پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے بسیں کرائے پر چلائے گی،آپریٹرز کو  ادائیگی فی کلو میٹرپرہوگی جو کارکردگی سے مشروط نظام کے تحت ملے گی۔تفصیلات کے مطابق روزانہ کم از کم 100 اور زیادہ سے زیادہ 200 کلومیٹر آپریشن لازم ہوگادوسوکلومیٹر سے زائد سفر پر ادائیگی نہیں کی جائے گی۔بس روٹس کا تعین مسافروں کی تعداد اور ضرورت کے مطابق ہوگا۔حکام کے مطابق ڈرائیور، فیول، مینٹیننس اور دیگر اخراجات آپریٹر خود برداشت کرے گاجبکہ حکومت ہفتہ وار مکمل رقم بس آپریٹرز کو دے گی منصوبے کے تحت ایک ہزار بسیں کرائے پر چلائی جائیں گی۔حکام نے بتایا کہ پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے کرائے پر چلائے جانیوالی بسوں میں مسافروں سے کوئی کرایہ وصول نہیں کیا جائے گاشہریوں کیلئے یہ سروس بلکل مفت ہوگی۔ : عالمی مارکیٹ میں قیمتیں گرنے کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستا ہونے کا امکان ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں 15 فیصد تک کمی ہو چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول 55 روپے فی لیٹر تک سستا ہو سکتا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 95 سے 100 روپے کمی ہوسکتی ہے۔