لاہور(سپیشل رپورٹر) صدرآصف علی زرداری نے مخدوم احمد محمود کو نئے ٹاسک سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے پنجاب میں جوڑ توڑ کا پلان تیار کرلیا،۔ذرائع کا کہنا ہے پنجاب سے بڑے بڑے نام جن میں مستی خیل گروپ ، ایم پی اے راؤ کاشف کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے۔اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ ، علی ترین اور اصغر علی شاہ کی بھی پی پی میں شمولیت متوقع ہے۔صدر زرداری ملاقات میں مخدوم احمد محمود سے اس بارے میں گفتگو کریں گے۔