بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت

 بانی پی ٹی آئی کے خلاف فیض آباد احتجاج پر درج مقدمہ میں فردجرم عائد نہ ہوسکی
اسلام آباد( خصوصی رپورٹ )انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 26 نومبر احتجاج سے متعلق 31 مقدمات میں 29 اپریل تک عبوری ضمانت دے دی۔انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات کی سماعت کی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو اٹک میں درج مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت نے جیل میں بہتر سہولیات فراہمی سے متعلق بشریٰ بی بی کی درخواست پر رجسٹرارآفس کے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے وکلاء￿  کو سات روز میں اعتراض دور کرنے کی ہدایت کردی۔عدالت نے درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا، بعد ازاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بشری بی بی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراض برقرار رکھتے ہوئے وکلاء￿  کو اعتراض دور کرنے کیلئے سات روز کی مہلت دے دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی آئی و ورکرز پر احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے پیش ہونے والے ملزمان کی حاضری لگائی جبکہ بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث کیس کی سماعت آگے نہ بڑھ سکی،عدالت نے کیس کی مزید سماعت 12 مئی تک ملتوی کر دی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں زیر سماعت بانی پی ٹی  آئی کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج پر درج مقدمہ میں ملزمان کی عدم حاضری کے باعث فردجرم عائد نہ ہوسکی۔فیصل جاوید خان کیجانب سے  15 دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،جسے عدالت نے منظور کرلیا اورتمام ملزموں کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ اگلی سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے کیس کی سماعت 15 اپریل تک ملتوی کردی۔