اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیل کے غزہ پر حملے جاری، مزید 60 فلسطینی شہید

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج کا غزہ کے رہائشی علاقوں پر حملہ جاری، 24 گھنٹے میں مزید 60 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 60 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔خان یونس میں النصر ہسپتال کے قریب صحافیوں کے کیمپ پر بمباری کے نتیجے میں 3 صحافی شہید اور 8 زخمی ہوگئے۔ دیر البلاح کی رہائشی عمارت پر بمباری سے 9 فلسطینی شہید ہو گئے، جبکہ وسطی غزہ سٹی میں بھی بمباری کے نتیجے میں 5 فلسطینیوں کی جانیں چلی گئیں۔شہداء کی مجموعی تعداد 50 ہزار 810 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 1 لاکھ 15 ہزار 688 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

 اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج روزانہ کی بنیاد پر 100 سے زائد فلسطینی بچوں کو شہید اور زخمی کر رہی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی کے باعث فلسطینیوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ہے۔ 18 مارچ کے بعد سے جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 4 لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔