لاہور(خصوصی رپورٹ)ایوانِ اقبال کمپلیکس لاہور کے زیرِ اہتمام یومِ دفاع کی تقریب کا انعقاد۔ طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے 1965ء کی جنگ، حالیہ معرکہ? حق اور پاکستان کی دفاعی تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے نئی نسل کو قومی ذمہ داریوں سے آگاہ کیااور کہا کہ قوم اور نوجوان نسل اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔تقریب کی صدارت سینئر صحافی سلمان غنی نے کی جبکہ صدر ایکس سروس مین سوسائٹی بریگیڈیئر (ر)جاوید احمد مہمانِ خصوصی تھے۔ ریڈیو پاکستان کی پروڈیوسر زنیرہ خالد ، ماہرِ قومی ورثہ رابعہ بصری نے بھی خطاب کیا۔ طالبات ماہم بخاری، طیبہ نازش اور مینائل سعید نے ملی نغمے پیش کئے۔ بریگیڈیئر (ر)جاوید احمد نے خطاب میں کہا 1965ء کی جنگ اور معرکہ? حق نے بھارت کے کئی مغالطے دور کر دئیے ۔معرکہ? حق کے بعد دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے اور موجودہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ کی حکمتِ عملی کا ازسرِنو جائزہ لیا جائے۔ دہشتگردوں کے سرپرست بھارت کو واضح اور دوٹوک جواب دینا ہوگا۔ سلمان غنی نے کہا 1965ء میں بھی بھارت نے جنگ بندی کی راہ اختیار کی اور معرکہ? حق میں بھی اسے پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔ سیاسی و دفاعی قوت کیساتھ ساتھ معاشی خودمختاری بھی ناگزیر ہے۔ پاکستان معاشی طور پر آزاد اور مضبوط ہوگا تو کشمیر کی آزادی کی منزل بھی قریب ہوگی۔