یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام ریلی

لاہور(خصوصی رپورٹ)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر یوتھ فورم فار کشمیر کے زیرِ اہتمام الحمرا چوک سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی۔ریلی سابق وزیراعظم و چیئرمین سینیٹ محمد میاں سومرو کی زیرِ نگرانی منعقد ہوئی، جبکہ ریلی کی قیادت چیف آرگنائزر طارق احسان غوری نے کی۔خواتین، بچوں بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، شرکا نے کشمیر بنے گا پاکستان کے پرجوش نعرے لگائے۔شرکا نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر کشمیری عوام، بالخصوص کشمیری بہن بھائیوں سے یکجہتی کے نعرے درج تھے۔